نیوزی لینڈ نے پاکستان کو تیسرے ون ڈے میں شکست دے کرسیریز بھی اپنے نام کرلی

آکلینڈ: تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر سیریز بھی اپنے نام کرلی۔

نیوزی لینڈ نے ایڈن پارک آکلیند میں بارش سے متاثرہ میچ میں پاکستان کو دلچسپ مقابلے کے بعد 3 وکٹوں سے شکست دی۔ نیوزی لینڈ نے ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت دیا گیا 263 رنز کا ہدف 43 ویں اوور میں پورا کیا۔ پاکستان کے 291 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ نے  35.3 اوورزمیں 210 رنز بنائے تھے کہ بارش کے باعث میچ روک دیا گیا، جب خراب موسم کے باعث میچ روکا گیا تو کیویز کو جیت کے لئے 87 گیندوں پر 81 رنز درکار تھے لیکن ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے مطابق بارش سے متاثرہ میچ کو 43 اوورز تک محدود کردیا گیا اور نیوزی لینڈ کو جیت کے لئے 45 گیندوں پر 53 رنز کا ہدف ملا۔

تبصرے بند ہیں.