فٹبالر میسی کے مداح 5 سالہ افغان بچے کی تھیلی سے بنی ٹی شرٹ نے اسے مقبول کردیا

کابل: کسی نے سچ ہی کہا ہے کہ کھیل اور کھلاڑیوں سے لگاؤ کی کوئی سرحد نہیں ہوتیں بلکہ یہ تو احساسات ہیں جو کھیلوں سے محبت کرنےوالا اپنے اندر رکھتا ہے اور اس کا اظہار اپنے دستیاب وسائل سے کرتا رہتا ہے ایسا ہی کچھ کیا افغانستان کے 5 سالہ بچے نے  جس نے پلاسٹک کی تھیلی سے بنائی گئی شرٹ پر میسی لکھا اوراپنی تصاویرکو سوشل میڈیا پر ڈال دیا جسے اس بچے کو انٹرنیٹ اسٹار بنا دیا۔

افغانستان کے صوبہ غزنی کے رہائشی 5 سالہ مرتضیٰ احمدی فٹبال کا شوقین ہے اور ارجنٹائن کے سپر اسٹار لیون میسی کو اپنا آئیڈیل مانتا ہے اور چاہتا تھا کہ وہ میسی کی شرٹ پہنے لیکن اس کے پاس اتنے پیسے نہ تھے کہ وہ ایسا کرسکے۔ مرتضی کی اس خواہش کو اس کے بڑے بھائی ہمایوں نے پورا کرنے کا ارادہ کیا اور پلاسٹک کی تھیلی کو شرٹ کی شکل دی اور اس پر مارکر سے ارجنٹائن کے جھنڈے کے رنگ بنائے اور میسی لکھ کر اپنے چھوٹے بھائی کو پہنا دی اورمرتضیٰ کی تصاویر کو سوشل میڈیا پر پوسٹ کردیا جسے لاکھوں لوگوں نے پسند کیا اور اس کو سراہا۔

تبصرے بند ہیں.