نیوزی لینڈ نے تیسری بار پاکستان کو اننگز کی شکست سے دوچار کیا

قومی کرکٹ ٹیم ماضی میں کیویز کو سات بار ٹیسٹ میچز میں اننگز کی شکست کا مزہ چکھا چکی ہے

شارجہ : شارجہ ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو تیسری بار اننگز سے شکست دی ۔ ۔پاکستان نے کیویز کو سات بار اننگز سے ہرایا ۔ سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ شارجہ کے تاریخی میدان میں ہوا ، اور وہ بھی نیوزی لینڈ کی زبردست جیت کے ساتھ یادگار بن گیا ۔ کیویز نے قومی شاہینوں کو اننگز کی کراری شکست دی اور یہ کارنامہ انہوں نے تیسری بار انجام دیا ۔ مہمان نیوزی لینڈ نے شارجہ میں اننگز اور 80 رنز کی فتح اپنے نام کی ۔ اس سے پہلے 2001 میں ہملٹن میں ایک اننگز اور 185 رنز سے میچ جیتا ، 1985 میں آکلینڈ میں کھیلے گئے میچ میں کیویز نے ایک اننگز اور 99 رنز سے فتح سمیٹی ، یہ تو نیوزی لینڈ کے کارنامے تھے جبکہ اننگز کی جیت میں پاکستان کیویز سے بہت آگے ہے ۔ قومی شاہینوں نے یہ کارنامہ سات بار انجام دیا ۔

تبصرے بند ہیں.