میڈیا سے گفتگو میں نسیم شاہ نے کہا کہ بیماری سے اٹھ کر آیا ہوں، 2 روز اچھی پریکٹس کی اور اب بہتر محسوس کررہا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی میں یقین سے کچھ نہیں کہا جاسکتا ہے آپ کس وقت کیا کریں گے تاہم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں چھکوں کی ضرورت ہوتی ہے۔
نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ دوران پریکٹس زیادہ توجہ بولنگ پر ہوتی ہے، بولنگ پریکٹس کے بعد بیٹنگ پر بھی کام کرتا ہوں، بیٹنگ پرکٹس میں تیز کھیلنے کی پریکٹس کرتا ہوں،کوشش ہوتی ہے کہ جو بھی کنڈیشن ہو ، اچھی پرفارمنس دوں۔
سہ ملکی سیریز سے متعلق بات کرتے ہوئے فاسٹ بولر نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز سے نیوزی لینڈ میں میچز کھیلنے سے ورلڈکپ کی تیاری کا بہترین موقع ملے گا، نیوزی لینڈ سے آسٹریلیا کی کنڈیشن میں ایڈجسٹ ہونے میں زیادہ وقت نہیں لگے گا۔
تبصرے بند ہیں.