نیوزی لینڈ مساجد پر حملہ، ملزم کے خلاف عدالتی کارروائی شروع

عدالت چار روزہ کارروائی کے دوران چھیاسٹھ متاثرین کے بیانات قلمبند کرے گی

کرائسٹ چرچ (مانیٹر نگ ڈیسک)نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں مساجد پر حملہ کرنے والے ملزم کے خلاف تقریبا ڈیڑھ سال بعد عدالتی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ انتیس سالہ دائیں بازو کے اس انتہاپسند آسٹریلوی شہری کو سخت حفاظتی انتظامات میں کرائسٹ چرچ ہائی کورٹ میں پیش کیا گیا۔ توقع ہے کہ عدالت چار روزہ کارروائی کے دوران چھیاسٹھ متاثرین کے بیانات قلمبند کرے گی۔ مارچ2019میں ملزم نے مساجد میں فائرنگ کرتے ہوئے 51 مسلمانوں کو شہید کر دیا تھا جبکہ پچاس زخمی ہوئے تھے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پیر کے روز انتیس سالہ دائیں بازو کے اس انتہاپسند آسٹریلوی شہری کو سخت حفاظتی انتظامات میں کرائسٹ چرچ ہائی کورٹ میں پیش کیا گیا۔ توقع ہے کہ عدالت چار روزہ کارروائی کے دوران چھیاسٹھ متاثرین کے بیانات قلمبند کرے گی۔ مارچ میں اقبال جرم کرنے والے اس ملزم کو عمر قید کی سزا سنائی جا سکتی ہے

تبصرے بند ہیں.