نیلسن منڈیلا کی زندگی پر فلم ’’منڈیلا: لانگ واک ٹو فریڈم‘‘ کا پہلا مکمل ٹریلر ریلیز

نیویارک: جنوبی افریقا کے پہلے سیاہ فام صدر اور نوبل امن انعام یافتہ نیلسن منڈیلاکی زندگی پر بننے والی فلم’منڈیلا:لانگ واک ٹو فریڈم‘کا پہلا مکمل ٹریلر جاری کردیا گیا۔ ہدایتکار جسٹن شیڈوک نے یہ بائیوگرافیکل فلم1994میں شائع ہونے والی نیلسن منڈیلا کی کتاب ’لانگ واک ٹو فریڈم‘ سے اخذ کرکے بنائی ہے جس میں ادریس ایلبانیلسن منڈیلاکامرکزی کردارنبھارہے ہیں۔ آننت سنگھ اور جیف اسکول کی پروڈیوس کردہ اس فلم کا اسکرین پلے ولیم نکولسن نے تحریر کیا ہے جس میں ادریس البا کے ساتھ نومی ہیرس(ونی منڈیلا)،ٹونی گروج،ریاد موسیٰ اورجیمی بارٹلٹ اہم کردار اداکررہے ہیں۔ یہ سوانحی فلم اگلے سال3جنوری کوبڑے پردے کی زینت بنے گی۔

تبصرے بند ہیں.