Latest National, International, Sports & Business News

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ ،ہر کھلاڑی سے بہترین کارکردگی کی امید ہے، شاداب خان

ملتان (سپو ر ٹس ڈیسک)ناردرن کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں ٹرافی تھامنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ہر کھلاڑی سے بہترین کارکردگی کی امید ہے۔ منگل کو اپنے بیان میں ناردرن کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے کہا کہ ہماری ٹیم ایونٹ کی دفاعی چمپئن ہے اورعماد وسیم کی عدم موجودگی میں اِس ٹیم کی قیادت کرنا ان کیلئے اعزاز ہے۔ نوجوان آلراؤنڈر نے کہا کہ حیدر علی اور ذیشان ملک کے علاوہ ناردرن کا تقریباً پرانا اسکواڈ ہی برقرار ہے، انہیں ہر کھلاڑی سے بہترین کارکردگی کی امید ہے۔

Comments

comments

تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.