نیشنل بینک میں نو کروڑسے زائد خردبرد کے دو ملزمان گرفتار

کراچی………نیب سندھ نے نیشنل بینک میں نو کروڑسے زائد خردبرد کے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان نیب کے مطابق نیشنل بینک میں بدعنوانی کے کیسز پر کارروائی شروع کردی گئی ہے ۔ نیب سندھ نے بدعنوانی میں ملوث نیشنل بینک کے افسر صلاح الدین کو گرفتار کرلیا۔ملزم نے بینک میں سات کروڑ 84 لاکھ کی خردبرد کی۔ملزم صلاح الدین نیشنل بینک شہید ملت برانچ کراچی میں منیجر آپریشن کے طور پر تعینات تھا۔ترجمان نیب نے مزید بتایا کہ ایک اور بدعنوانی کے الزام میں ملزم عمران اسلم کو بھی گرفتارکیا گیا ہے جو ماڈل برانچ کلفٹن میں ہیڈ کیشئیر تھا ۔ملزم عمران اسلم پر ایک کروڑ 91 لاکھ روپے کی خردبرد کا الزام ہے۔

تبصرے بند ہیں.