غیر ملکی میڈیا کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بھیڑیوں کا انسانوں سے خوف نہ کھانا تشویش میں مبتلا کررہا ہے اور ساتھ ہی نقصانات کے خدشات کو بھی جنم دے رہا ہے۔
نیدرلینڈز کے ایک شہر سے ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں ایک بھیڑیے کو ہوج ویلو نیشنل پارک میں ایک خاندان کے پاس ٹہلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
De @faunabeschermin heeft aangifte gedaan tegen directie @HogeVeluwe wegens het verzaken van haar zorgplicht jegens de onder haar verantwoordelijkheid vallende wolven. Nergens werden wolven zo tam zonder bijvoeren @Meldpunt144 @POL_Gelderland 🐺📯 pic.twitter.com/UX2LOHVvKw
— DFB Gelderland (@fb_provGLD) October 26, 2022
انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بھیڑیوں کے لیے پینٹ بالز استعمال کرنے پر غور کیا جارہا ہے جس کا انتخاب اس لیے کیا گیا ہے تاکہ فورسز دیکھ سکیں کہ کون سے بھیڑیوں کو نشانہ بنایا جاچکا ہے اور ساتھ ہی انہوں نے امید کا اظہار کیا ہے کہ پینٹ بالز گن کی مدد سے بھیڑیے انسانوں سے 30 میٹر دور رہیں گے تاہم اس پر عملدرآمد جلد کیا جائےگا۔
نیدرلینڈز حکومت کے ایک عہدیدار نے ڈچ نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ انتظامیہ نے ایک بھیڑیے کو انسان کی تلاش کرتے ہوئے بھی دیکھا ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پینٹ بالز گن کے استعمال کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ پارک میں کوئی بھی گن لے کر آئے اور بھیڑیوں کو نشانہ بنائے۔
واضح رہے کہ پینٹ بالز گن میں استعمال ہونے والی گولیاں ربڑ کی ہوتی ہیں اور ان میں رنگ بھرا ہوتا ہے، کسی بھی چیز پر لگنے سے گولی پھٹ جاتی ہے اور رنگ متاثرہ جگہ پر لگ جاتا ہے تاہم اس کے لگنے سے موت واقع نہیں ہوتی۔
تبصرے بند ہیں.