نیب نے پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سابق ڈی جیز سمیت متعدد افسران کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے طلب کرلیا۔
نیب کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ تمام افسران بذات خود پیش ہوکر بیان ریکارڈ کریں، پیش نہ ہونےکی صورت میں کارروائی کی جائےگی۔
نیب نوٹس کے مطابق مزید افسران کو بھی نوٹس بھجوائے جا رہے ہیں، بی آر ٹی منصوبے پر 70 ارب سے زیادہ روپےکی لاگت آئی۔
سرکاری ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت سے بی آر ٹی منصوبےکا ریکارڈ مانگا گیا تھا جس کے بعد صوبائی حکومت نے بی آر ٹی کا ریکارڈ نیب کو فراہم کیا۔
تبصرے بند ہیں.