Latest National, International, Sports & Business News

نیب نے بی آر ٹی پشاور مبینہ کرپشن کی تحقیقات شروع کردیں

نیب نے تحقیقات کے لیے خیبر پختونخوا حکومت سے بی آر ٹی پشاور منصوبے کا ریکارڈ مانگ لیا ہے، اس کے علاوہ  ایڈیشنل چیف سیکریٹری پی اینڈ ڈی کو نیب نے خط لکھا ہے اور بی آر ٹی منصوبے کا ریکارڈ طلب کیا ہے۔

نیب نے خط کے ذریعے بی آر ٹی منصوبے کی فیزیبلٹی، ڈونر ایجنسیز، کنسلٹنٹس کے انتخاب اور ادائیگیوں کا ریکارڈ دینے کا بھی کہا ہے۔

نیب نے صوبائی حکومت نے بی آر ٹی پشاور لون اور پروجیکٹ ایگریمنٹ اور بین الاقوامی اداروں سے کیے گئے معاہدوں کا ریکارڈ بھی طلب کیا ہے۔

نیب خط میں کہا گیا ہے کہ ایشیا ئی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) سے بی آر ٹی کے لیے حاصل کی گئی رقوم کی تفصیلات بھی جمع کرائی جائیں، خط کے ذریعے نیب نے صوبائی حکومت سے تمام ادائیگیوں کے انٹیرم پیمنٹ سرٹیفکیٹس کا بھی تمام ریکارڈ مانگ لیا ہے۔

نیب نے خیبر پختونخوا حکومت سے بی آر ٹی کی دیکھ بھال، تعمیر و مرمت اور گاڑیوں کی خریداری کی منظوری کا ریکارڈ دینے کا کہا ہے۔

خط کے ذریعے قومی احتساب بیورو نے منظور بی آر ٹی قرضے کی تقسیم کا طریقہ کار اور پریکیورمنٹ رولز کا ریکارڈ بھی مانگا ہے۔

نیب نے خط میں کہا کہ بی آر ٹی منصوبے کی 2013سے 2022 تک کی ابتدائی اور حتمی رپورٹ بھی فراہم کی جائے۔

نیب نےصوبائی حکومت سے بی آر ٹی منصوبہ کا پہلا اور نظرثانی پی سی ون کا مکمل ریکارڈ، ایکنک، پی ڈی ڈبلیو پی اور ٹیکنیکل کمیٹی کے اجلاسوں کے منٹس بھی مانگ لیے ہیں۔

яндекс

تبصرے بند ہیں.