لاہور(سپیشل رپورٹر) نیب لاہور نے فضائیہ ہاوسنگ سوسائٹی کیس میں عوام سے دھوکہ دہی کے الزام میں اہم ملزم محمد حفیظ کو گرفتار کرلیا، ملزم پر سادہ لوح شہریوں سے فراڈ کرنے کا الزام ہے، ملزم کو گرفتاری کے بعد جسمانی ریمانڈ کے حصول کیلئے احتساب عدالت لاہور کے روبرو پیش کر دیا گیا۔ نیب کے مطابق ملزم محمد حفیظ فضائیہ ہاﺅسنگ سوسائٹی کے مالک سلیم حنیف کا بھائی ہے، ملزمان نے آپس کی ملی بھگت سے پاک فضائیہ ہاوئسنگ سوسائٹی کے نام پر عوام الناس کو لوٹا، ملزم کے فراڈ سے ایک ہزار 16 افراد متاثر ہوئے جس کے باعث سوسائٹی انتظامیہ پر مبینہ طور پر کم و بیش 2 ارب روپے کی کرپشن کا الزام ہ۔ معاہدہ کیمطابق فضائیہ ہاوئسنگ سوسائٹی کو 350 ایکڑ زمین فراہم کرنا تھی، سوسائٹی کے نام سے متعدد لوگوں کو فارم بھی فروخت کیے گئے۔ گرفتار ملزم محمد حفیظ میسرز پرل ڈی گلف نامی کمپنی کا مالک تھا جبکہ مذکورہ کمپنی کا فضائیہ ہاﺅسنگ سوسائٹی کیساتھ ڈویلپمنٹ کا معاہدہ کیا گیا تھا، معاہدہ کی پاسداری نہ کرتے ہوئے عوام سے وعدہ کیمطابق تعمیراتی کام مکمل نہ کرنے کی مد میں ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے، فضائیہ ہاﺅسنگ سوسائٹی کا مالک ملزم سلیم حنیف پہلے ہی نیب لاہور کیجانب سے گرفتار کیا جا چکا ہے۔
تبصرے بند ہیں.