نیا پاکستان ہاﺅسنگ سکیم ، فکسڈ ٹیکس پر بھی 90 فیصد رعایت

اسلام آباد (کامرس رپورٹر) چیئرمین نیا پاکستان ہاؤسنگ سوسائٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) انور علی حیدر نے کہا ہے کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ پر فکسڈ ٹیکس میں 90 فیصد رعایت ہوگی۔ شرط یہ ہے کہ منافع ٹیکس کا 10 گنا سے زیادہ نہ ہو۔دنیا نیوز کے پروگرام ‘’دنیا کامران خان کیساتھ’’ میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہفکسڈ ٹیکس فی مربع فٹ اور فی مربع گز پر لیا جائے گا۔ فکسڈ ٹیکس کے تحت بلڈرز ود ہولڈنگ ایجنٹ نہیں ہوں گے۔انہوں نے بتایا کہ ایف بی آر نے فکسڈ ٹیکس سسٹم کو حتمی شکل دی ہے۔ فکسڈ ٹیکس پر منگل تک نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔ 31 دسمبر تک نئی تعمیرات پر ذرائع آمدن نہیں پوچھے جائیں گے۔ ذرائع آمدن پوچھنے کی چھوٹ ستمبر 2022ء تک ہوگی۔ پیکج کا فائدہ 31 دسمبر تک شروع ہونے والی تعمیرات پر ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ صوبائی ٹیکسز یکجا کرنے کیلئے بات چیت جاری ہے۔ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں ٹیکس یکجا کرنے پر پیشرفت ہو چکی ہے۔

 

تبصرے بند ہیں.