نگلا دیش کے بلے باز محمد اشرفل پرہرسطح کی کرکٹ کھیلنے پرپابندی
ڈھاکا: بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم میں شامل مایہ ناز بلے باز محمد اشرفل پر ہر قسم کی کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کردی ہے۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر نظم الحسن نے ڈھاکہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ محمد اشرفل نے آئی سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے بی پی ایل میں اسپاٹ فکسنگ کا اعتراف کیا ہے، سابق کپتان کے خلاف تحقیقات ہورہی ہے، تحقیقاتی رپورٹ آنے تک محمد اشرفل کسی بھی طرز کی کرکٹ نہیں کھیل سکیں گے۔ واضح رہے کہ آئی پی ایل میں اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل سامنے آنے کے بعد چند بکیوں نے بی پی ایل میں بھی اسپاٹ فکسنگ کا اعتراف کیا تھا جس کے بعد آئی سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹ نے بنگلا دیش پریمئیر لیگ کے دوران ڈھاکا گلیڈیٹرز کے چٹاگانگ کنگز اور بریسال برنرز کے درمیان کھیلے گئے میچز کی تفتیش کرتے ہوئے محمد اشرفل سے پوچھ گچھ کی تھی، محمد اشرفل پر الزام ہے کہ انہوں نے ایک میچ میں اسپاٹ فکسنگ کرتے ہوئے 10لاکھ بنگلا دیشی ٹکے وصول کیے تھے۔
تبصرے بند ہیں.