نچلی قیمتوں پرخریداری سے حصص مارکیٹ بڑی مندی سے بچ گئی

کراچی: ایس ای سی پی کی جانب سے انسائیڈرٹریڈنگ کے معاملے پر تحقیقاتی عمل تیز ہونے سے اضطراب کے باعث کراچی اسٹاک ایکس چینج میں بدھ کو بھی اتارچڑھاؤ کے بعد مندی کے بادل چھائے رہے جس سے 50.28 فیصد حصص کی قیمتیں گرگئیں جبکہ سرمایہ کاروں کے مزید15 ارب 26 کروڑ43 لاکھ6 ہزار405 روپے ڈوب گئے۔

ماہرین اسٹاک کا کہنا تھا کہ آئندہ سیشنز میں ممکنہ مندی کے خدشات کے پیش نظر سرمایہ کاروں کی اکثریت نے حصص کی آف لوڈنگ کو ترجیح دی جس سے ایک موقع پرمندی کی شدت271.83 پوائنٹس کی کمی تک جا پہنچی ۔تاہم بعض دوراندیش شعبوں کی جانب سے نچلی قیمتوں پرخریداری سے مندی کی شدت میں کمی ہوئی، ٹریڈنگ کے دوران مقامی کمپنیوں، این بی ایف سیز انفرادی سرمایہ کاروں اور بروکرز نے 50 لاکھ98 ہزارڈالر کی سرمایہ کاری کی جبکہ غیرملکیوں22 لاکھ 81 ہزار، بینکوں ومالیاتی اداروں3 لاکھ75 ہزار471 ، میوچل فنڈز23 لاکھ اور دیگر آرگنائزیشنز نے94 ہزار671 ڈالر کا انخلا کیا۔

تبصرے بند ہیں.