اشیا کی ایکسپورٹ میں جولائی تا اکتوبر13.42 فیصد کمی

کراچی: پاکستان سے اشیا کی برآمد رواں مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ (جولائی تااکتوبر) کے دوران 13.42فیصد کی می سے 6ارب 88 کروڑ ڈالر تک محدود رہی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 7ارب95کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی۔

پاکستان بیورو شماریات (پی بی ایس) سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 4ماہ میں درآمدات بھی 12.76 فیصد کم ہونے کے باعث تجارتی خسارہ بھی 12فیصد سکڑگیا جو گزشتہ مالی سال8ارب 76کروڑ 30لاکھ ڈالر تھا تاہم رواں مالی سال کے ابتدائی 4ماہ میں 7ارب 69کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہ گیا، جولائی تااکتوبر2015کے دورن درآمدات کی مالیت16ارب 71کروڑ 40 لاکھ ڈالر سے گھٹ کر 14ارب 58کروڑ 20لاکھ ڈالر رہ گئی۔

اعدادوشمار کے مطابق اکتوبرمیں برآمد 11 فیصد کی سال بہ سال کمی سے 1ارب 72کروڑ 90 لاکھ ڈالر اور درآمد 7 فیصد گھٹ کر 3ارب 92کروڑ60لاکھ ڈالر رہی، اس طرح اکتوبر 2015 میں تجارتی خسارہ 2ارب 19کروڑ 70لاکھ ڈالر رہا جو اکتوبر 2014 میں 2 ارب 28کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہا تھا۔

تبصرے بند ہیں.