نو ہزار ارب روپے سے زائد حجم کا وفاقی بجٹ آج پیش کیا جائے گا

اسلام آباد: نئے مالی سال کیلئے 9 ہزار ارب روپے سے زائد حجم کا وفاقی بجٹ آج پیش کیا جائے گا، خسارہ 4 ہزار ارب روپے سے زائد، تنخواہوں اور پنشن میں دس فیصد اضافہ متوقع ہے۔وفاقی حکومت کی جانب سے مالی سال 202223- کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا، قرض اور سود کی ادائیگیوں کیلئے 3 ہزار 5 سو 23 ارب روپے رکھے جائیں گے، ٹیکس وصولیوں کا ہدف 7 ہزار 2 سو 55 ارب روپے مقرر، دفاع کیلئے 1 ہزار 5 سو 86 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس آج صبح گیارہ بجے طلب کیا گیا ہے، وزیراعظم شہباز شریف صدارت کریں گے، بجٹ پارلیمنٹ میں پیش کرنے کی منظوری لی جائے گی، کابینہ نئے ٹیکسوں سے متعلق فیصلے کرے گی جبکہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کی منظوری بھی دی جائے گی۔

تبصرے بند ہیں.