نوکیا 3310 دوبارہ انٹری کیلیے تیار

ہیلسنکی: 

دنیا کی معروف موبائل فون ساز کمپنی ’’نوکیا‘‘ اس سال جہاں اسمارٹ فونز کی دنیا میں قدم رکھ چکی ہے وہیں یہ اپنے سب سے مشہور اور انتہائی سخت جان موبائل فون ’’نوکیا 3310‘‘ کو ایک بار پھر سے پیش کرنے کی تیاریوں میں بھی مصروف ہے۔

اس بات کا انکشاف اسمارٹ فونز سے متعلق ’’اندر کی خبروں‘‘ پر نظر رکھنے والے ایوان بلاس نے اپنی ایک رپورٹ میں کیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.