نوواک جوکووچ نے چوتھی بار انڈین ویلز ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

فائنل میں روجر فیڈرر سے کانٹے دار مقابلہ ، جوکووچ نے چھ تین ، چھ سات اور چھ دو سے کامیابی اپنے نام کی

انڈین ویلز: ) دفاعی چیمپئن نوواک جوکووچ نے چوتھی بار انڈین ویلز کا ٹائٹل جیت لیا ، سربین سٹار نے فیصلہ کن معرکے میں سوئٹزر لینڈ کے روجر فیڈرر کو شکست دی ۔ کیلیفورنیا کے شہر انڈین ویلز میں اے ٹی پی ٹینس ٹورنامنٹ کا فیصلہ کن معرکہ ہوا جس میں دنیا کے دو بہترین سٹارز یعنی ورلڈ نمبر ون نوواک جوکووچ اور نمبر دو روجر فیڈرر مدمقابل ہوئے ۔ دونوں سٹارز کھلاڑیوں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا ، سربین سٹار نوواک جوکووچ نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا ۔ دفاعی چیمپئن جوکووچ نے زبردست مقابلے کے بعد سوئس حریف روجر فیڈرر کو شکست دیکر اپنے اعزاز کا خوب دفاع کیا ۔ جوکووچ کی فائنل میں فتح کا سکور چھ تین ، چھ سات اور چھ دو رہا ، اس شاندار کامیابی کے بعد سربین سٹار نے کیرئیر میں اے ٹی پی ٹائٹلز کی تعداد 50 کر لی ہے جبکہ وہ انڈین ویلز کا ٹائٹل چوتھی بار اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوئے ۔

تبصرے بند ہیں.