آئی سی سی نے نیوزی لینڈ سکواڈ میں میٹ ہنری کو شامل کرنے کی منظوری دے دی

کیویز اور جنوبی افریقہ کے درمیان ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل کل کھیلا جائے گا ، ایڈم ملنے ایڑھی کی انجری کا شکار ہیں

ویلنگٹن: ) ورلڈ کپ سیمی فائنل سے پہلے آئی سی سی نے نیوزی لینڈ سکواڈ میں ایڈم ملنے کی جگہ میٹ ہینری کو شامل کرنے کی منظوری دیدی ہے ۔ کرکٹ ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کل 24 مارچ کو مدمقابل آئیں گے ۔ نیوزی لینڈ نے ان فٹ ہونے والے ایڈم ملنے کی جگہ میٹ ہنری کو ٹیم سکواڈ میں شامل کر لیا ، آئی سی سی نے حتمی منظوری دی ۔ نیوزی لینڈ کےفاسٹ باؤلر ایڈم ملن ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں ایڑھی میں انجری کےباعث ورلڈکپ سے باہر ہو گئے ہیں ۔ فاسٹ بائولر میٹ ہینری 8 ون ڈے اور 2 ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں میں نیوزی لینڈ ٹیم کی نمائندگی کر چکے ہیں ۔ ایڈم ملنے نے ورلڈ کپ کے 6 میچوں میں پانچ وکٹیں حاصل کی ہیں

تبصرے بند ہیں.