لندن (نیٹ نیوز)نوول کورونا وائرس سے بچاو¿ کے لیے نومولود بچوں کے چہرے پلاسٹک فیس شیلڈ سے ڈھکنے کا انتطام کر لیا گیا ہے، برطانوی خبر رساں اداے کے مطابق تھائی لینڈ کے اسپتالوں میں نومولود بچوں کو کورونا سے بچانے کے لیے ان کے چہروں کو پلاسٹک فیس شیلڈ سے ڈھانپا جا رہا ہے۔تھائی لینڈ کے ایک اسپتال سے شیئر کی جانے والی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نرسوں نے پیدا ہونے والے بچوں کے چہرے پلاسٹک شیلڈ سے ڈھک دیئے ہیں تاکہ یہ جراثیم سے بچ سکیں۔اس متعلق اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہم پیدا ہونے والے بچوں کا خاص خیال رکھنے کے لیے اس اقدام کو فروغ دے رہے ہیں تاکہ وہ عالمگیر وبا کے جراثیم سے محفوظ رہ سکیں۔کورونا وائرس سے متعلق طبی ماہرین کا خیال ہے کہ یہ بڑی عمر کے افراد کے علاوہ چھوٹی عمر کے بچے بھی متاثر ہو رہے ہیں، دو اپریل کو دنیا بھر میں کورونا وائرس سے پہلے نومولود بچے کی ہلاکت سامنے آئی تھی جو امریکا سے رپورٹ ہوئی تھی۔
تبصرے بند ہیں.