پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا سابق وزیر اعظم عمران خان کے قائد اعظم کے خطاب سے متعلق ٹوئٹ پر ردعمل سامنے آگیا۔انہوں نے تحریک انصاف کے چیئرمین سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ کیا آپ کی یادداشت 2018 تک نہیں جاتی؟ جب آپ نے چند افسران کے ساتھ مل کر نواز شریف کے خلاف سازش کی۔عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا،ان افسران کو متنازعہ بنایا اور ان کے مستقبل تباہ کیے؟ اس وقت قائد اعظم کا یہ فرمان یاد نہیں آیا؟انہوں نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مزید کہا کہ آپ کی سیاست آپ کے ہاتھ آنکھوں اور کانوں کی رخصتی کے ساتھ دفن ہوگئی ہے۔
تبصرے بند ہیں.