نوازشریف کوآفات سے نمٹنے کیلیے مشقوں کی تجویز دی تھی، نریندر مودی

نئی دہلی: بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے جنوبی ایشیائی خطے میں قدرتی آفات سے نمٹنے کی حکمت عملی بنانے کے لیے اقدامات پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی ہم منصب نوازشریف کو تجویز پیش کی تھی کہ قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے تمام سارک ممالک کے لیے مشترکہ مشقیں کرنا ضروری ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نیپال میں زلزلے کے بعدمیں نے وزیر اعظم نوازشریف سے ملاقات کے دوران انھیں تجویز دی تھی کہ سارک ممالک کو قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ مشقیں کرنی چاہئیں۔ نریندر مودی نے کہا کہ آفات کی شکل تبدیل ہورہی ہے اور اس سے ہونے والا نقصان بھی زیادہ وسیع ہے اس لیے اس سے نمٹنے کی نئی حکمت عملی بنانے کیلیے اقدامات کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ انھوں نے کہاکہ اب کئی بار ایسی آفات سننے کو ملتی ہیں جو پہلے کبھی سننے کو نہیں ملتی تھیں، پہلے آفات قحط تک محدود رہتی تھیں لیکن اب اسکی شکل بدل گئی ہے۔

تبصرے بند ہیں.