دہشتگردوں کی معاونت؛ ڈاکٹرعاصم حسین نےاقبال جرم کرلیا

کراچی: سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹرعاصم حسین نے جوڈیشل مجسریٹ کے سامنے اپنے اوپر لگائے گئے تمام الزامات  کا اعتراف کرلیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق پولیس نے ڈاکٹرعاصم حسین کو جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی کی عدالت میں پیش کیا جہاں انہوں نے دہشت گردوں کو پناہ دینے اور ان کا علاج کرنے سمیت دیگر جرائم کا اعتراف کرلیا جس کے بعد وہ باقاعدہ ملزم سے مجرم بن گئے جب کہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے ان کا اقبالی بیان سیل کردیا۔

ڈاکٹرعاصم حسین پر الزام تھا کہ انہوں نے بھاری رقم کے عوض سیاسی رہنماؤں کی ایما پر زخمی ہونے والے دہشت گردوں کا اپنے اسپتال میں علاج کیا جب کہ وہ اپنے دور میں سوئی سدرن میں من پسند ٹھیکیداروں کو رقم کے عوض ٹھیکے دینے اور بھرتیاں کرنے میں ملوث تھے۔

تبصرے بند ہیں.