نشئی نے فائرنگ کر کے والدین‘بہن سمیت 5 افراد کو قتل کر دیا

لاہور: لاہور میں آئس کے عادی نشئی نے فائرنگ کر کے والدین اور بہن سمیت 5 افراد کو قتل کر دیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔نشئی نے ایک اور گھراُجاڑ دیا۔ لاہور کے علاقے ٹاو¿ن شپ میں آئس کے نشے میں دھت ملزم عابد مسلح ہو کر گھر آیا اور اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے اس کے والدین، بہن، خالہ اور بھتیجا موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ جبکہ ملزم کا سسر شدید زخمی ہو گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم نے اپنے ابتدائی بیان میں پولیس کو بتایا کہ انہوں نے اس کے بیٹے کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال پہنچایا جب کہ لاشوں کو بھی قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.