ٹوئٹر پر جاری بیان میں عاصم اظہر نے لکھا کہ ’ میں بیان نہیں کرسکتا کہ مجھے پاکستان ٹیم کے ارتقا پر کتنا فخر ہے، کچھ سال قبل میں بورڈ پر148 رنز دیکھ کر ہمت ہارجاتا تھا لیکن کل کھلاڑیوں کی فائٹ دیکھی، یہ بالکل ایسی تھی جسے ہم کئی سالوں سے مس کررہے تھے‘۔
I can’t tell you guys how proud i am of the evolution this pakistan cricket team. Few years ago i would lose hope with 148 runs on the board, but look at the fight these boys are putting up. This is EXACTLY what we were missing all these years. 💚🇵🇰 #indvpak
— Asim Azhar (@AsimAzharr) August 28, 2022
ایک ٹوئٹ میں عاصم نے فاسٹ بولر نسیم شاہ کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’نسیم شاہ دل جیت لیا تم نے پورے پاکستان کا‘۔
ایک ٹوئٹ میں عاصم نے انڈیا کے لیے لکھا زخمی بچوں کو مار کر کون جیتتا ہے۔
Naseem Shah dil jeet liya tumne puray Pakistan ka #indvpak
— Asim Azhar (@AsimAzharr) August 28, 2022
Injured bacho ko maarke kaun jeet ta hai yar
— Asim Azhar (@AsimAzharr) August 28, 2022
یاد رہے کہ بولر نسیم شاہ نے گزشتہ روز بھارت کے خلاف ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کیا جس میں انہوں نے شاندار اسپیل کیے۔
نسیم شاہ نے پہلے ہی اوور میں بھارتی اوپنر کے ایل راہول کی وکٹیں اڑائیں اور سوریا کمار کو بھی پویلین بھیجا جب کہ نسیم شاہ کی گیند پر ہی ویرات کوہلی کو چانس ملا۔
تبصرے بند ہیں.