نان چنے کھا کر ورلڈ چیمپئن کا مقابلہ نہیں ہو سکتا: محمد عمران –

قومی ہاکی ٹیم کے کپتان محمد عمران پھٹ پڑے کہتے ہیں کہ کیمپ میں نان چنے کھا کر ورلڈ چیمپئنز کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔ وزیراعظم نے اب کمیٹی بنائی ہے تو پھر کوئی حتمی نتیجہ بھی سامنے آنا چاہیے۔

لاہور: () ورلڈ ہاکی لیگ میں ہار کے زخموں سے چور قومی ہاکی کپتان محمد عمران کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا کہتے ہیں کہ کیمپ میں شربت پی کر اور نان چنے کھا کر ورلڈ چیمپئنز سے کیسے لڑتے۔ وزیراعظم محمد نواز شریف کی جانب سے بنائی گئی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی پر محمد عمران نے کہا کمیٹی بنانے سے کام نہیں چلے گا اب کوئی حتمی فیصلہ بھی آنا چاہیے جس سے ہاکی اوپر جا سکے۔ قومی کپتان نے ہر ایونٹ میں کھلاڑیوں کی تبدیلیوں کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ فیڈریشن میں جو افراد کام نہیں کرتے انہیں بدل دینا چاہییے۔

 

تبصرے بند ہیں.