ناروے اور سویڈن میں پاکستان سنگل کنٹری نمائش

کراچی:  ایف پی سی سی آئی کے تحت ستمبر 2016میں ناروے اور سویڈن میں پاکستانی مصنوعات کی سنگل کنٹری نمائش منعقد کی جائے گی۔

فیڈریشن ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق ایف پی سی سی آئی کی فیئر ایگزیبیشن اور ڈیلیگیشن کمیٹی کے چیئرمین عبدالرحیم جانو نے ناروے کے دورے میں پاکستانیوں سے ملاقات میں اعلان کیا کہ پاکستان ستمبر 2016میں ناروے میں تعینات پاکستانی سفارتخانہ اور اسلام آباد میں ناروے کے سفارتخانہ کے تعاون سے ناروے میں سنگل کنٹری نمائش کا اہتمام کرے گا۔

تبصرے بند ہیں.