سرینا نے ریڈ وانسکا کا بھی جینا دوبھر کر دیا

یلبورن: سرینا ولیمز نے اگنیسکا ریڈوانسکا کا بھی جینا دوبھر کردیا، امریکی اسٹارنے یکطرفہ مقابلے میں فتح سے آسٹریلین اوپن کے فائنل میں جگہ بنالی۔

تفصیلات کے مطابق ٹینس کورٹس پر سپر گرل سرینا ولیمز کا تاریخی مارچ جاری ہے، انھوں نے آسٹریلین اوپن کے پہلے سیمی فائنل میں پولینڈکی 4 سیڈ  اگنیسکا ریڈوانسکا کو 6-0 اور 6-4 سے شکست دے کر کیریئر کے 26 ویں بڑے فائنل میں جگہ بنالی، سرینا کا پہلا سیٹ بالکل بے عیب رہا جس میں انھوں نے ریڈوانسکا کی ایک نہ چلنے دی۔ اس شاندار کامیابی کے بعد اب ماضی کی عظیم جرمن پلیئر اسٹیفی گراف کا ریکارڈ ان سے ایک قدم کی دوری پر رہ گیا ہے، اوپن ایرا میں اسٹیفی نے سب سے زیادہ 22 مرتبہ گرینڈ سلم ٹائٹلز اپنے نام کیے، ہفتے کو فائنل جیت کر سرینا انکے ہمسر ہوجائینگی۔

تبصرے بند ہیں.