اوسلو ( آن لائن) ناروے کی سستی ایئرلائن ” نارویجن ایئر ” نے جولائی سے اپنی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ ابتدائی طور پر 76 یورپی و مقامی روٹس پر پروازیں چلائی جائیں گی۔کورونا وائرس کی وبا کے باعث مالی مشکلات کا شکار نارویجن ایئر کی جانب سے گزشتہ روز جاری بیان کے مطابق کمپنی نے پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ابتدائی طور پر یکم جولائی سے 76 یورپی و ملکی روٹس پر پروازیں چلائی جائیں گی جنھیں بعد میں دوسرے علاقوں تک پھیلایا جاسکے گا۔ ایئر لائن کے 8 طیارے اندرون ملک سفری خدمات فراہم کریں گے جبکہ 12 دیگر جہازوں کے ذریعے اوسلو سے لندن، پیرس ، فرانسیسی ساحلی شہر نائس، سپین اور یونان کا سفر کرنے والوں کو سہولت فراہم کی جائے گی۔
تبصرے بند ہیں.