نادیہ جمیل بریسٹ کینسر میں مبتلا

لاہور(شو بز ڈیسک ) پاکستان کی نامور اداکارہ نادیہ جمیل بریسٹ کینسر میں مبتلا ہو گئیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے اداکارہ نادیہ جمیل نے لکھا کہ گزشتہ ہفتے ان میں بریسٹ کینسر(چھاتی کے سرطان) کی تشخیص ہوئی ہے اور چار روز میں وہ دو مرتبہ علاج کے لیے جاچکی ہیں۔نادیہ جمیل نے بتایا کہ پچھلے کچھ دنوں سے وہ اداسی، خوف ، محبت، سکون، قبولیت، صبر، شکر جیسے احساسات سے دوچار ہیں جبکہ اس دوران انہیں اپنے بچوں، والدین، اپنے پیاروں اور خود کے لیے ذمہ داری کا احساس بھی ہوا۔نادیہ جمیل نے بیماری سے متعلق بتاتے ہوئے لکھا کہ کینسر کی اسٹیج ون ہے جبکہ ٹیومر کا گریڈ 3 ہے۔انہوں نے خواتین کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ باقاعدگی سے خود کی جانچ پڑتال کرنا بہت ضروری ہے۔ اگر آپ کو اپنے اندر کوئی بھی غیر معمولی کیفیت محسوس ہوتی ہے تو فوراً اس کا سدباب کریں۔ اپنے جسم اور اپنی صحت کو کبھی بھی نظر انداز مت کریں۔اداکارہ نے مزید کہا کہ اپنی سرجری کی تاریخ کا انتظار کررہی ہوں اور اس حوالے سے بہت مثبت ہوں۔نادیہ جمیل نے مداحوں کو فکر نہ کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اپنا بہت خیال رکھیں۔انہوں نے اپنی مسکراتی ہوئی چند تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کینسر نے میری مسکراہٹ نہیں چھینی ہےواضح رہے کہ نادیہ جمیل کا شمار نا صرف پاکستان کی بہترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے بلکہ وہ سماجی کاموں میں بھی پیش پیش رہتی ہیں ۔ بچوں کے ساتھ زیادتی اور قتل کے معاملے پر جس فنکار نے سب سے زیادہ آواز اٹھائی وہ نادیہ جمیل ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ان کے پرستار ان کی بیماری کا سن کر پریشانی میں مبتلا ہوگئے ہیں اور ان کی صحت یابی کے لیے دعائیں کررہے ہیں

تبصرے بند ہیں.