Latest National, International, Sports & Business News

نئے ایرانی سپریم لیڈر کے زخمی ہونے کی اطلاعات، ایرانی صدر کے بیٹے کا ردعمل سامنے آگیا

تہران: ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے زخمی ہونے کی خبریں سامنے آئی ہیں تاہم قریبی ذرائع کے مطابق وہ محفوظ اور خیریت سے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی صدر کے بیٹے یوسف پزشکیان نے اپنے ٹیلی گرام پیغام میں کہا کہ انہیں اطلاع ملی تھی کہ مجتبیٰ خامنہ ای زخمی ہو گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اس خبر کے بعد انہوں نے اپنے ایسے دوستوں سے رابطہ کیا جن کے متعلقہ حلقوں میں رابطے تھے، ان دوستوں نے بتایا کہ الحمدللہ مجتبیٰ خامنہ ای محفوظ اور خیریت سے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.