نئی فلم ڈیڑھ عشقیہ کی تشہیری تقریب،مادھوری ڈکشٹ کی شرکت

ممبئی میں بالی وڈ کی نئی فلم ڈیڑھ عشقیہ کی تشہیری تقریب ہوئی،جس میں اداکارہ مادھوری ڈکشٹ اور ہما قریشی نے شرکت کی،تقریب میں ڈانسنگ کوئین کے رقص نے شائقین کو دیوانہ کر دیا۔

ڈیڑھ عشقیہ دو ہزار دس میں ریلیز ہونے والی فلم عشقیہ کا سیکوئل ہے،نئی فلم میں اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کو کاسٹ کیا گیا ہے جو پہلی بار اداکار نصیرالدین شاہ کی ہیروئن بنی ہیں۔ڈیڑھ عشقیہ میں مادھوری ڈکشٹ ایک رقاصہ کے کردار میں جلوہ گر ہوئی ہیں جبکہ نصیرالدین شاہ فلم میں ارشد وارثی کو عشق کا سبق پڑھا رہے ہیں۔فلم آئندہ سال دس جنوری کو ریلیز کی جائے گی۔

تبصرے بند ہیں.