پیرس: نئی ورلڈ ٹینس رینکنگ میں سوئٹزرلینڈ کے اسٹینسلس واورنیکا نے ایک درجے ترقی پاکر ٹاپ 10 میں جگہ بنالی،ابتدائی 9 پوزیشنز میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ سربیا کے نووک جوکووک کی عالمی بادشاہت برقرار رہی، کمر کی انجری کے سبب فرنچ اوپن سے باہر ہوجانے والے برطانوی پلیئر اینڈی مرے بدستور دوسری پوزیشن پر براجمان ہیں، راجرفیڈرر نے تیسرے نمبرپرقدم جمارکھے ہیں، مسلسل چوتھی مرتبہ ٹرافی جیتنے کا ارادہ لے کر فرنچ اوپن میں شریک ہونے والے رافیل نڈال نے چوتھی پوزیشن پر اکتفا کررکھا ہے۔ ڈیوڈ فیرر دنیا کے پانچویں بہترین پلیئر بنے ہوئے ہیں، جمہوریہ چیک کے ٹوماس بریڈیچ نے چھٹی اور ارجنٹائن کے جوآن مارٹن ڈیل پوٹرو نے ساتویں پوزیشن سنبھالی، فرانس کے جوئے ولفریڈ سونگا آٹھویں اور ہموطن رچرڈ گیسکوئٹ نویں پوزیشن پر موجود ہیں، کروشیا کے مارن کلک بھی ترقی کا ایک زینہ طے کرکے 11ویں نمبر پر آگئے، سربیا کے جانکو تیپسرووچ کو دو درجے تنزلی نے12ویں نمبر پر دھکیل دیا، اسپین کے نکولس الماگرو کی 13پوزیشن برقرار رہی، جرمن پلیئر ٹامی ہاس اور جاپانی کھلاڑی کائی نیشکوری نے بالترتیب 14 اور 15واں نمبر برقرار رکھا۔کینیڈا کے میلوئس راؤنک کی 16ویں پوزیشن بھی قائم رہی، ارجنٹائن کے جوآن مناکو 2 درجے بہتری کے بعد 17ویں نمبر پر آگئے، فرانس کے جائلز سیمون اور فلپ کوہل شریبرایک ایک قدم پیچھے ہٹنے کے بعد بالترتیب 18 اور 19 ویں نمبرز پر چلے گئے، امریکی پلیئر سام کیورے ٹاپ 20 کے آخری شریک بنے ہوئے ہیں۔ ویمنز رینکنگ میں سرینا ولیمز سب سے آگے ہے، ماریا شراپووا بھی حسب سابق دوسرے نمبر پر رہیں، بیلاروس کی وکٹوریا آذرنیکا نے تیسری پوزیشن پر قدم جمائے رکھے، پولینڈ کی اگنیسکا ریڈوانسکا چوتھے اور اطالوی پلیئر سارا ایرانی پانچویں پوزیشن پر فائز ہیں۔ چینی کھلاڑی لینا چھٹے، پیٹراکیوٹووا ساتویں اور جرمن پلیئر اینجلیک کیربر آٹھویں نمبر پر موجود ہیں، ٹاپ 10 کی دو اختتامی شریک سمانتھااسٹوسر اور کیرولین ووزینسکی رہیں، 11 سے 20 تک پوزیشنز پر موجود پلیئرز کے نام یہ ہیں، نادیا پیٹرووا ( روس )، ماریا کریلنکو( روس )، ماریون بارٹولی ( فرانس )، ایناایوانووک ( سربیا)، روبریٹا ونسی (اٹلی)، ڈومنیکا سبولکووا (سلواکیہ)،سلونی اسٹیفنز (امریکا)، جیلینا جینکووچ ( سربیا)، اناستاسیا پاولیچنکووا (روس ) اور کارلا سواریز نیوارو( اسپین )۔
تبصرے بند ہیں.