میسی نے بین الاقوامی فٹ بال سے ریٹائرمنٹ واپس لے لی

بیونس آئرس: لیونل میسی نے انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اپنا فیصلہ واپس لے لیا ہے اور انھیں ورلڈ کپ کوالیفائرز کے لیے ارجنٹائن کے اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے ایک بار پھر فٹبال کے میدانوں میں جوہر دکھانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ میسی نے 2 ماہ قبل کوپا امریکا میں چلی کے خلاف فائنل میں پنیلٹی شوٹ آؤٹ ضائع کردی تھی جس کی وجہ سے ارجنٹائن کو ان کی قیادت میں مسلسل چوتھے بڑے بین الاقوامی ایونٹ کے فائنل میں شکست ہوئی تھی اور میسی نے فائنل میں شکست کے بعد دلبرداشتہ ہوکر بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائر ہونے کا اعلان کیا تھا تاہم اب انہوں نے اپنا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.