سندھ میں سی این جی ایسوسی ایشن کا ہڑتال ختم کرنے کا اعلان

کراچی: چئیرمین پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن  کا کہنا ہے کہ  سندھ بھر میں تمام سی این جی اسٹیشن کل سےمعمول کے مطابق کھولےجائیں گے۔

کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیرمین پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ ایسوسی ایشن وفد نے وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی ہے جس میں وفاقی وزیر نے 10 سے 15 روز کے اندر معاملہ حل کرنے اور تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے جب کہ وزیر پیٹرولیم نے اوگرا کو سی این جی کلو میں فروخت کرنے کے لئے طریقہ کار واضح کرنے کی بھی ہدایت جاری کی ہے۔

چیرمین پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے دعویٰ کیا کہ  اوگرا نے سی این جی کلو کے بجائے لیٹر میں فروخت کرنے کا مطالبہ مان لیا ہے جب کہ اوگرا کی جانب سے تحریری ہدایت جاری ہونے تک سندھ میں سی این جی فی کلو کے حساب سے ہی فروخت ہوگی۔ اور کل سے  سندھ بھر میں تمام سی این جی اسٹیشن معمول کےمطابق کھولےجائیں گے۔

تبصرے بند ہیں.