میرے اندر تھوڑی بہت زنانہ خصوصیات پائی جاتی ہیں، کنگ خان کا اعتراف

ممبئی: بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان نے اعتراف کیا ہے کہ ان کے اندر تھوڑی بہت زنانہ خصوصیات بھی پائی جاتی ہیں۔ ممبئی میں منعقدہ ایک تقریب میں بات کرتے ہوئے شاہ رخ خان نے کہا کہ وہ خواتین کی خصوصیات والے زیادہ کردار ادا نہیں کرتے کیونکہ انہیں ڈر ہوتا ہے کہ ان کے اندر خواتین کی جو خصوصیات پائی جاتی ہیں وہ زیادہ حاوی نہ ہوجائیں۔ انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ ان کے اندر تھوڑی بہت زنانہ خصوصیات پائی جاتی ہیں اور وہ بیٹھتے بھی خواتین ہی کی طرح ہیں۔ کنگ خان نے کہا کہ انہیں اپنی بڑھتی عمر کا کوئی ملال نہیں بلکہ فخر ہے کہ 47 سال کے ہونے کے باوجود وہ چاک وچوبند، تندرست اور فلموں میں پیار بھرے کردار ادا کر رہے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.