میرانی ڈیم کے متاثرین کو معاوضہ جلد ادا کر دیا جائے گا: وزیر خزانہ

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کو یقین دہانی کرائی ہے کہ میرانی ڈیم کے متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی جلد کر لی جائے گی۔

اسلام آباد: ( وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے بلوچستان کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک نے ملاقات کی جس میں صوبے کے مالی معاملات، ترقیاتی بجٹ میں اضافہ اور میرانی ڈیم کے متاثرین کو معاوضے کی ادائگی جیسے معاملات پر غور کیا گیا۔ وزیر خزانہ نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کو یقین دلایا کہ گذشتہ آٹھ سال سے حل طلب میرانی ڈیم کے بقایاجات اور معاوضوں کا معاملہ جلد حل کر لیا جائے گا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے صوبے کے ترقیاتی بجٹ میں اضافے کا مطالبہ کیا۔ وزیر خزانہ نے اس موقع پر کہا کہ حکومت صوبوں میں ترقیاتی منصوبوں کو اولین ترجیح دے رہی ہے اور ترقیاتی بجٹ میں اضافہ وزارت منصوبہ بندی اور قومی اقتصادی کونسل ہی اس بارے میں فیصلہ کر سکتی ہیں۔ –

تبصرے بند ہیں.