میرانشاہ میں خودکش حملہ؛ 3 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

شمالی وزیرستان کے ضلع میرانشاہ میں خودکش حملے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔شمالی وزیرستان کے ضلع میرانشاہ میں واقع ہیڈ کوارٹر سرگردان چوک میں خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اُڑا لیا، جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ خودکش حملے میں زخمی ہونے والوں کی زیادہ تعداد راہگیروں ہے جبکہ نے لاش و زخموں کو فوری طبی امداد کیلئے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔دوسری جانب علاقے کو سیکیورٹی اہلکاروں نے گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.