میاپن ، راج کندرا پر تاحیات پابندی،سپر کنگز، راجستھان رائلز دو سال کیلئے آئی پی ایل سے آئو

ممبئی ()بھارتی سپریم کورٹ کے لودھا کمیشن نے کرپشن اور سٹے کے الزامات ثابت ہونے پر آئی سی سی کے چیئرمین سری نواسن کے داماد گرو ناتھ میاپن اور اجستھان رائلز کے شریک سربراہ راج کندرا پر تاحیات پابندی عائد کر دی جبکہ چنائی سپر کنگز اور راجستھان رائلز پر 2،2 سال کی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

بھاتی سپریم کورٹ کے مطابق آئی سی سی کے چیئرمین اور بھارت بورڈ کے سابق سربراہ سری نواسن کے داماد گروناتھ میاپن نے آئی پی ایل میں سٹہ کھیلا ۔ لودھا کمیشن رپورٹ کے مطابق گوروناتھ نے جوئے میں بھاری رقمیں لگائیں اور کھیل کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ۔
بالی وڈ اداکارہ شلپا سیٹھی کے شوہر راج کندرا بھی آئی پی ایل کرپشن میں ملوث پائے گئے ۔ بھارتی سپریم کورٹ کے مطابق گوروناتھ اور راج کندرا نے اینٹی کرپشن قانون کی خلاف ورزی کی ہے جس کے بعد راجستان رائلز کے راج کندرا اور گروناتھ میاپن تاحیات کرکٹ کی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لے سکیں گے ۔ یہی نہیں دونوں کو کرکٹ کے انتظامی امور پر 5 ، 5 سال کی پابندی کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ چنائی سپر کنگز اور راجھستان رائلز کی ٹیمیں 2 سال تک آئی پی ایل میں شرکت نہیں کر سکیں گی۔

 

تبصرے بند ہیں.