معاہدے سے کسی پارٹی کی جیت ہوئی نہ کسی کی ہار: حسن روحانی

ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا کئی سال سے جاری غیر ضروری بحران کا خاتمہ ہو گیا۔ جوہری معاہدے سے کسی پارٹی کی جیت ہوئی نہ کسی کی ہار۔

تہران: ( ایران کے صدر حسن روحانی نے صدر اوباما کی پریس کانفرنس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہم نے ہمیشہ کہا کہ ان مذاکرات میں کسی کی ہار جیت نہیں ہے۔ یہ ایسے ہونے چاہییں جو سب کو منظور ہوں۔ 23 ماہ تک جاری رہنے والے مذاکرات میں ایران کے مذاکرات کار، ماہر اقتصادیات اور جوہری توانائی کے ماہرین سے بھی مشاورت کی گئی۔ اس معاہدے کے بعد ہم مشترکہ چیلنجز پر دھیان دے سکیں گے۔ عالمی طاقتوں کے ساتھ ہونیوالے جوہری معاہدے کے تحت ایران پر عائد پابندیاں ختم ہو جائیں گی اور غیر ضرروی بحران ٹل جائے گا ۔

صدر روحانی نے کہا اقتصادی پابندیوں نے روزمرہ کی زندگیوں کو متاثر کیا اور مذاکرت کے دوران ہم نے اقتصادی استحکام لانے کی کوشش کی۔ جوہری توانائی اور تحقیق ملکی سطح پر جاری رہیں گی ۔ ان کا مزید کہنا تھا الیکشن میں ہماری عوام نے ہمیں مینڈیٹ دیا تھا کہ وہ ایسی حکومت چاہتے ہیں جو جوہری توانائی کے ساتھ ساتھ اقتصادی ترقی کے لیے بھی بات کرے۔ انہوں نے ایرانی عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا وقت گزر گیا اور ایران کی تاریخ میں ایک نئے باب کا آغاز ہو گیا ہے۔

 

تبصرے بند ہیں.