مہنگائی کی شرح میں کمی کی پیشگوئی کے مثبت نتائج برآمد ہونگے ،ایس ایم منیر

کراچی:کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈاینڈانڈسٹری کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر،کاٹی کے صدر راشد احمدصدیقی نے شرح سود میں کمی کو خوش آئند قراردیتے ہوئے کہا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے تاجربرادری کی جانب سے شرح سودمیں کمی کیے جانے کے مطالبے پر بھرپوراندازمیں کمی کوایکبارپھر اپناتے ہوئے شرح سود کو 13سال کی کم ترین سطح 8فیصد پر لانے کے لیے اہم کرداراداکیا ہے جس سے بڑہتی ہوئی افراط زر اور پیدواری لاگت کی شرح میں کمی رونما ہوگی اور برآمدی سرگرمیوں کوفروغ حاصل ہوگا۔ایس ایم منیر نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے رواں مالی سال کے دوران مہنگائی کی شرح 4سے5فیصد کے درمیان محدود رہنے کی گئی پیش گوئی کے مثبت نتائج برآمد ہونگے اور عوام کی حالت زارمیں بہتری رونما ہوگی۔انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومتی اقدامات کے دورس نتائج برآمد ہونے سے پاکستانی معاشی ترقی کی راہ ہموارہوگی ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں دہشت گردوں کے خلاف جاری جنگ کے باعث دہشت گرد عناصر کی کمرٹوٹ چکی ہے اور اب وہ تحفظ فراہم کرنے والے اداروں پر اپنے مذموم مقاصداستعمال کرنا چاہتے ہیں جسے پوری قوم ملکر ناکام بنادیگی۔کاٹی کے صدر راشد احمدصدیقی نے کہا کہ تاجربرادری کو درپیش پیداواری لاگت میں اضافے سے بیرونی منڈیوں میں مشکلا ت کا سامنا ہے لیکن شرح سوداورپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں جاری کمی سے پیداواری لاگت میں کمی رونما ہورہی ہے اور تجارتی وکاروباری سرگرمیاں بحال ہوناشروع ہوگئیں ہیں۔

تبصرے بند ہیں.