مہنگائی کی شرح میں ایک ہفتے کے دوران 0.85 فیصد کا اضافہ
کراچی: نئی حکومت کے اقتدار سنبھالنے کے ساتھ ہی گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ملک بھر میں مہنگائی کی شرح میں 0.85 فیصد جبکہ سال بہ سال 4.02 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پاکستان بیورو شماریات (پی بی ایس) کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق 6 جون کو اختتام پذیر ہونے والے ہفتے کے دوران ٹماٹر، ایل پی جی، زندہ مرغی، پٹرول، تازہ دودھ،گندم، پیاز، گڑ اور کھلے گھی سمیت27 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، 4 اشیائے ضروریہ بشمول ڈیزل، آلو، لہسن وسرخ مرچ پاؤڈر کی قیمتوں میں کمی جبکہ چینی، مٹی کے تیل سمیت22 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام دیکھا گیا۔
تبصرے بند ہیں.