مہندر سنگھ دھونی مالدار کھلاڑیوں کی فہرست میں پانچویں نمبر پ

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہیندر سنگھ دھونی مالدار کھلاڑیوں کی فہرست میں پانچویں نمبر پر آ گئے ہیں ، سالانہ آمدنی فٹبالر میسی اور رونالڈو سے بھی زیادہ ہے۔

نیویارک: () بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندر سنگھ دھونی دنیا میں مالدار کھلاڑیوں کی فہرست میں پانچویں نمبر پر آ گئے۔ فوربز میگزین کی جاری کردہ تازہ رپورٹ میں وہ مالدار ٹاپ ٹین کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔ سوئٹزر لینڈ کے ٹینس اسٹار راجر فیڈرر اور امریکی گالفر ٹائیگر ووڈ چھیالیس ملین ڈالر آمدنی کے ساتھ مشترکہ طور پر سب سے آگے ہیں۔ چوتھے نمبر پر روس کی ماریہ شرا پووا ہیں جنہوں نے سال دو ہزار تیرہ میں تئیس ملین ڈالر کمائے جبکہ دھونی نے پچھلے سال اکیس ملین ڈالر اپنی جیب میں ڈالے۔ اسی برس پرتگالی فٹبالر کرسٹیانورونالڈو اور ارجنٹائں کیلائنل میسی نے تیرہ تیرہ ملین ڈالر کمائے –

تبصرے بند ہیں.