صلاحیت کے مطابق کھیلے تو فاتح بن کر لوٹیں گے: مصباح الحق

دورہ سری لنکا کے لیئے قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ ختم ہو گیا ہے۔ کپتان مصباح الحق کہتے ہیں کہ ٹیم بیلنس ہے صلاحیت کے مطابق کھیلے تو فاتح بن کر لوٹیں گے۔

لاہور: () قذافی اسٹیڈیم لاہور میں قومی کرکٹ ٹیم کا ایک ہفتہ جاری رہنے والا تربیتی کیمپ ختم ہو گیا۔ کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ یہ تاثر غلط ہے کہ جنید خان، محمد طلحہ اور وہاب ریاض جیسے جونیئر کھلاڑیوں سے پاکستان کی باولنگ کمزور ہے یہی کھلاڑی قومی ٹیم کو جیت دلوا سکتے ہیں اور آئی لینڈرز کے خلاف اسپن اٹیک بھی سود مند ہو گا۔ مصباح الحق کے مطابق ماضی میں ٹیسٹ کرکٹ میں ناکامی بلے بازوں کی وجہ سے ہوتی تھی جو اب بہت بہتر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گرانٹ فلاور بیٹسمینوں پر کام کر رہے ہیں لیکن قومی کرکٹرز کو خود بھی بہتری کے لیئے محنت کرنا ہو گی۔ رواں سال جنوری میں شارجہ میں قومی ٹیم نے سری لنکا کے خلاف آخری ٹیسٹ میچ دوسری اننگز میں تین سو کا حدف پورا کر کے جیتا تھا۔ – 

تبصرے بند ہیں.