مہدی حسن نے فن کو زندگی دی ،بیٹا ہونے پر فخر ہے،آصف

کراچی: گلوکارآصف مہدی نے کہاہے کہ کسی بھی بڑے آدمی کا بیٹا ہونا بہت مشکل کام ہے لوگ امیدیں زیادہ باندھ لیتے ہیں۔ ان خیالات کااظہارانھوں نے مہدی حسن کی یادمیں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاان کاکہنا تھا کہ مجھے اس بات پرفخرہے کہ میں مہدی حسن خان کابیٹاہوں مگراکثریہ شناخت مجھے مشکل میں ڈال دیتی ہے کیونکہ مہدی حسن نے گائیکی کے حوالے سے جتنابھی کام کیاہے اس کی مثال دنیامیں نہیں ملتی ۔انھوں نے کہاکہ مہدی حسن کانام یوں ہی دنیامیں نہیں گونجا انھوں نے اپنے فن کوزندگی دی ہے ہم نے اپنابچپن دیکھاہے کہ جب خان صاحب پری پوری رات ریاض کرتے ہوئے گزاردیاکرتے تھے اورپھرصبح سے ریڈیواورٹی وی کی ریکارڈنگ کے لیے نکل جایاکرتے تھے انھیں سرسے اصل محبت تھی ۔آصف مہدی کاکہنا تھا کہ کل تک ہم انھیں سناکرتے تھے افسوس آج انھیں سنارہے ہیں مہدی حسن جیسے فنکارہی نہیں ان جیسے عظیم باپ بھی برسوں میں پیداہوتے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.