لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے اعجاز احمد نے کہا کہ اگر میں کہوں کہ میں بیٹنگ لائن اپ سے مطمئن ہوں تو یہ ڈپلو میسی ہو گی ،ہمیں اس وقت جو ٹیم بنی ہے، اور جو ٹیم ورلڈکپ کے لیے گئی اس کو بیک کرنا ہے ۔
اعجاز احمد نے کہا کہ ایک عرصے سے بات ہو رہی ہے کہ مڈل آرڈر میں مسئلہ ہے ، ہمیں مڈل آرڈر کے بیٹرز نہیں مل رہے ، میں اسے کوئی مسئلہ نہیں سمجھتا ، بابر اعظم اور محمد رضوان بحیثیت اوپنرز بہت اچھا کھیل رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 20 اوورز کے میچ میں مڈل آرڈرز کو کم اوورز موقع مل رہے ہیں، اوپنرز آؤٹ ہوتے ہیں تو پھر کم اوورز کی وجہ سے مڈل آرڈر پر دباؤ آجاتا ہے، اگر اوپنرز مڈل آرڈر میں آکر کھیلیں تو اس کا کوئی ایشو نہیں۔
اعجاز احمد کا کہنا تھا کہ اوپنر اگر نئی گیند کھیل سکتے ہیں تو پھر گیند کھیلنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہیے ، چوتھے پانچویں نمبر کے بیٹر سے اوپن کرائیں گے تو پھر ایشو ہو گا، شان مسعود کو کھلایا گیا ہے تو کوئی مسئلہ نہیں انہوں نے رنز بھی بنائے ہیں۔
سابق کرکٹر نے مزید کہا کہ تین سال سے جونیئر کرکٹ کے ساتھ وابستہ ہوں، پی جے ایل کے لیے ایک اچھی ٹیم بنانے کی کوشش کی ہے، ان ہی کھلاڑیوں کو منتخب کیا جنہیں کھیلتا ہوا دیکھا ہے، اپی جے ایل کا انعقاد خوش آئند ہے، اس سے ٹیلنٹ ملے گا جب کہ غریب اور متوسط گھرانے اپنے بچوں کی کھیلنے کے لیے حوصلہ افزائی کریں گے۔
تبصرے بند ہیں.