مویشیوں میں منہ کھر کی بیماری زرعی معیشت کیلیے خطرہ قرار
کراچی: مویشیوں میں منہ کھر کی تیز رفتار سے پھیلتی بیماری پاکستان کی لائیو اسٹاک اور ڈیری انڈسٹری کے لیے بڑا خطرہ بن گئی ہے، پاکستان میں ایک سال کی عمر تک پہنچنے والے 35سے 50فیصد مویشی منہ کھر کی بیماری میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔ امریکی ماہر ڈاکٹر ڈیوڈ ایشفورڈ نے مویشیوں میں منہ کھر کی بیماری کو پاکستان کی ایگری کلچر اکانومی کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے قومی سطح پر روک تھام کے پروگرام، قانون سازی کے ذریعے ویکسینیشن، متاثرہ مویشیوں کی نقل و حرکت کی نگرانی کی قومی حکمت عملی کو ناگزیر قرار دے دیا ہے۔ ۔
تبصرے بند ہیں.