Latest National, International, Sports & Business News

موڈیز کا پاکستانی معیشت پر اعتماد کا اظہار، کریڈٹ آؤٹ لک مثبت سے مستحکم کر دی

اسلام آباد: کریڈٹ ریٹنگ کی عالمی ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ مزید بہتر کر دی ہے۔موڈیز کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے کریڈٹ آؤٹ لک کو مثبت سے مستحکم کر دیا، عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی نے پاکستان کی ریٹنگ بہتر کر کے سی ڈبل اے ون کر دی ہے، پاکستان کی مقامی اور غیر ملکی کرنسی کی کریڈٹ ریٹنگ اس سے پہلے سی ڈبل اے ٹو تھی۔کریڈٹ ریٹنگ کی عالمی ایجنسی موڈیز کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ریٹنگ اپ گریڈ کرنے کی وجہ پاکستان کی بہتر بیرونی پوزیشن ہے، آئی ایم ایف پروگرام میں جاری ریفارمز بھی اپ گریڈ کا سبب ہیں۔موڈیز کا کہنا ہے کہ توقعات ہیں کہ پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر بڑھتے رہیں گے، پاکستان کو آفیشلز پارٹنرز کی ضرورت رہے گی۔یاد رہے کہ قبل ازیں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کی معیشت بہتر سمت کی جانب گامزن ہے اور بہت جلد ایک بین الاقوامی ایجنسی پاکستان کی ریٹنگ بہتر کرنے کا اعلان کرے گی۔

تبصرے بند ہیں.