لاہور/کراچی (سپو ر ٹس ڈیسک)پاکستان کے سابق بیٹسمین محمد یوسف نے لاہور میں خاتون کے ساتھ زیادتی کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ موٹروے پر خاتون کے ساتھ جو ہوا اس پر دل خون کے آنسو رو رہا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر محمد یوسف نے لاہور میں خاتون سے زیادتی کے واقعہ پر لکھا کہ نظر تو شیطانوں کے تیروں میں سے ایک تیر ہے جس چیز پر پڑتا ہے اسکا عکس لے لیتا، اس لیے ہمیں نظریں جھکا کر چلنے کا حکم ہے۔محمد یوسف کے اس پیغام سے سابق اسٹار آل رائونڈر شاہد آفریدی نے اتفاق کیا اور کہا کہ یوسف آپ نے بالکل ٹھیک کہا، یہی حقیقت ہے۔
تبصرے بند ہیں.